• فکر کے درخت کو صبر کا پانی دیتے رہنا چاہیے تا کہ آنے والی نسلیں خوشحال زندگی بسر کریں.
  • زندگی گزارنے کا صحیح لطف اسی میں ہے کہ آپ کا دل محبت اور دماغ عقل سے بھرا ہو.
  • بلندی سے کھڑے ہو کر نیچے حقارت سے مت دیکھیں بلکہ یہ سوچیں کہ کبھی آپ بھی نیچے کھڑے تھے.
  • کسی پر کیچڑ مت اُچھالو اس سے دوسروں کے کپڑے خراب ہوں یا نہ ہوں مگر تمھارے ہاتھ ضرور خراب ہو جائیں گے.
  • جو چھوٹے ہاتھ سے دیتا ہے وہ لمبے ہاتھ سے پاتا ہے.
  • مانگو گے تو تمھیں دیا جائے گا، ڈھونڈو گے تو پاؤ گے.
  • علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت ہی رحمت برستی ہے.
  • ظاہر پر نا جا، آگ دیکھنے میں سرخ لگتی ہے پر اس کا جلایا ہوا سیاہ ہو جاتا ہے.
  • مشاہدے سے آپ بہت کچھ جان سکتے ہیں مگر سیکھتے تجربے سے ہی ہیں.
  • سکھ خوشی کا نام نہیں، غم اور خوشی دونوں سے بے نیاز ہونے کا نام ہے.
  • کہنے والا یقین سے محروم ہو تو سننے والا تاثیر سے محروم رہتا ہے.
  • موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کی دوا ہے.
  • علم کی طلب میں شرم مناسب نہیں، جہالت شرم سے بد تر ہے.

Views: 89

Comment

You need to be a member of VU HELP to add comments!

Join VU HELP


4th Sem
Emaan..! . September 27, 2013 at 10:59am

ظاہر پر نا جا، آگ دیکھنے میں سرخ لگتی ہے پر اس کا جلایا ہوا سیاہ ہو جاتا ہے.

سکھ خوشی کا نام نہیں، غم اور خوشی دونوں سے بے نیاز ہونے کا نام ہے.

  • علم کی طلب میں شرم مناسب نہیں، جہالت شرم سے بد تر ہے.

SPONSORED LINKS

© 2019   Created by Muhammad Anwar Tahseen.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service