سفسطہ /مغالطہ سے کیا مراد هے؟

شاگردوں نے استاد سے پوچها :

سفسطہ /مغالطہ سے کیا مراد هے؟

استاد نے کہا: اس کے لیے ایک مثال پیش کرتا ہوں. دو مرد میرے پاس آتے ہیں. ایک صاف ستهرا اور دوسرا گندا. میں ان دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ غسل کرکے پاک و صاف ہو جائیں. اب آپ بتائیں کہ ان میں سے کون غسل کرے گا؟

شاگردوں نے کہا: گندا مرد.

استاد نے کہا: نہیں بلکہ صاف آدمی ایسا کرے گا کیونکہ اسے نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو صفائی کی قدر و قیمت معلوم ہی نہیں.

اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟

بچوں نے کہا: صاف آدمی. استاد نے کہا: نہیں بلکہ گندا نہائے گا کیونکہ اسے صفائی کی ضرورت ہے.

پس اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟

سب نے کہا: گندا. استاد نے کہا : نہیں بلکہ دونوں نہائیں گے کیونکہ صاف آدمی کو نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو نہانے کی ضرورت ہے.

اب بتائیں کہ کون نہائے گا؟

سب نے کہا :دونوں. استاد نے کہا: نہیں کوئی نہیں. کیونکہ گندے کو نہانے کی عادت نہیں جبکہ صاف کو نہانے کی حاجت نہیں.

اب بتائیں کون نہائے گا؟

بولے :کوئی نہیں.

پهر بولے: استاد آپ ہر بار الگ جواب دیتے ہیں اور ہر جواب درست معلوم ہوتا ہے. ہمیں درست بات کیسے معلوم ہو؟

استاد نے کہا: سفسطہ اور مغالطہ یہی تو ہے. بچو! آج کل اہم یہ نہیں ہے کہ حقیقت کیا ہے؟ اہم یہ ہے کہ میڈیا کس چیز کو ثابت کرنا چاہتا ہے.!

Views: 75

Comment

You need to be a member of VU HELP to add comments!

Join VU HELP


3rd Sem
°`·Я Hk D Яаиî·´° . February 11, 2019 at 2:25pm

so true....don't judge by cover....jb tk jaan na lo tb tk raai qaim na kro....!!

Forum

CS311 GDB Idea Sol july, 2019

Started by + caмe4ѕтυdιeѕ in
Study Disscussion
Last reply by + caмe4ѕтυdιeѕ Jul 30. 1 Reply

Blocking of LMS Accounts

Started by Fakiha in
General Discussion
Last reply by + caмe4ѕтυdιeѕ Jul 18. 1 Reply

An Instructors View on Student Success

Started by Fakiha in
Study Disscussion
Last reply by + ! ! ! ! Hooriyaa ! ! ! ! + Jul 12. 2 Replies

SPONSORED LINKS

© 2019   Created by Muhammad Anwar Tahseen.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service