ہم چار دوستوں کا ایک گروپ تھا، نہیں بلکہ پانچ دوستوں کا.


ہم چار دوستوں کا ایک گروپ تھا، نہیں بلکہ پانچ دوستوں کا.. پہلے چار اسلئے کہا تھا کہ ہم چار دوست پارٹیاں اور ہلہ گلہ وغیرہ کرتے تھے لیکن پانچواں عظمت خان تھا جو کہ اکثر پارٹیوں میں شریک نہیں ہوتا تھا۔۔ اسے ہلہ گلہ اور خرچہ کرنا اچھا نہیں لگتا تھا، شاید اسلئے کہ وہ بہت کنجوس تھا۔ ہم اس کو بہت طعنے بھی دیتے تھے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوتا تھا۔ پھر بھی بندہ دل کا اچھا تھا اسلئے ہمارے گروپ میں کسی نہ کسی کھاتے میں شامل تھا۔ وہ ایک سردیوں کی یخ بستہ رات تھی میں اور میرا دوست عظمت بائیک پر کسی کام سے صدر کےلئے روانہ ہوئے۔ بائیک میری تھی سو میں ہی چلا رہا تھا۔ابھی ہم آدھے راستے پر ہی تھے کہ ایک دم عظمت چلایا۔۔۔ ارے بائیک روکو بائیک روکو۔۔ میں تھوڑا سا پریشان ہوا کہ اللہ خیر ہی کرے بہرحال میں نے بائیک روک دی۔ عظمت بائیک سے اترا اور جہاں سے ہم آرہے تھے وہاں واپس پیدل تیز تیز چلنے لگا۔ میں نے بھی بائیک ایک سائیڈ پر روک لی اور اس کے پیچھے چلا گیا۔۔۔ تھوڑی دور گیا تو ایک جگہ پر ایک سفید داڑھی والے ایک بوڑھے شخص کے پاس وہ رک گیا۔ اس کے سامنے کچھ کیلے رکھے ہوئے تھے اور تھوڑے سے سیب بھی تھے۔۔۔ جسم پر ایک پرانی سے موٹی چادر تھی اور پاؤں میں پرانے اور پھٹے ہوئے جوتے تھے۔ اس ٹھنڈی رات میں شاید وہ کسی گاہک کا انتظار کررہے تھے۔ میں نے سوچا شاید عظمت میری جیب مارے گا۔۔ عظمت بابا جی کے پاس بیٹھ گئے اور ان سے سارے کیلوں اور سیبوں کا ریٹ پوچھا۔۔۔ بابا جی نے اس سب کی قیمت تین سو روپے بتائی۔۔۔ عظمت نے کہا کہ بابا جی میرے ایک مجبوری ہے اور میں یہ سب چیزیں ایک ہزارمیں خریدوں گا۔۔۔ مہربانی کرکے یہ سب ایک ہزار کی دے دیں میری عزت کا سوال ہے۔۔۔ بابا جی یہ سن ہر حیرت زدہ ہوئے اور پریشان بھی ہوئے اور کیلے اور سیب دینے سے انکار کردیا۔۔۔ عظمت اس کے منت سماجت کرنے لگا کہ بابا جی میری عزت کا سوال ہے میں ایک ہزار سے کم میں یہ نہیں خرید سکتا۔۔ کچھ منت سماجت کے بعد وہ بابا جی مان گئے۔۔ تو عظمت نے جھٹ سے جیب سے ایک ہزار کا نوٹ نکالا۔۔ بابا جی نے جیب سے ٹارچ نکال کر ایک ہزار کے نوٹ کو تسلی سے دیکھا اور سارے سیب اور کیلے ایک شاپر میں ڈال دئے۔۔ عظمت نے جیسے ہی وہ کیلے اور سیب لئے تیزی سے مجھے ہاتھ سے پکڑا اور بائیک کی طرف چلنے لگا۔۔ میں بہت حیرانی سے یہ ساری کاروائی دیکھ رہاتھا۔۔ میں سمجھا کہ شاید عظمت نے اس بابا جی کو جعلی نوٹ دے دیا۔۔۔ بائیک کے قریب آکر میں نے مذاق میں کہا؛ ارے لگتا ہے بابا جی کو تم نے الو بنا لیا ہے، جعلی نوٹ دے کر سارا فروٹ لے لیا۔۔۔ عظمت نے ایک مسکراہٹ سے میری طرف دیکھا اور کہا۔۔ نہیں بھائی نوٹ ایک دم اصلی تھا۔۔ میں مزید حیران ہوا اور اس سے پوچھا تو پھر تین سو کا فروٹ ایک ہزار میں کیوں لیا۔۔۔۔۔ اس نے جواب دیا ۔۔۔ ارے پگلے،، بابا کی مدد کی ہے۔۔ دیکھو نا اس ٹھنڈی رات میں وہ بیچارہ بیٹھا کسی گاہک کا انتظار کررہا تھا اور گھر میں اس کے بچے اس کا انتظار کررہے ہوں گے، سو میں نے سوچا ان کی مدد کر لوں غریب بندہ لگ رہا تھا۔۔۔ تم لوگ جو پارٹیوں میں ہزاروں لٹا دیتے ہو میں اسی طرح ہزاروں جمع کرتا ہوں آخرت کے لئے۔۔۔۔۔ عظمت کے یہ جملے سن کر میں سکتے میں آگیا۔۔۔۔۔۔ اور اپنا منہ دوسری طرف پھیر لیا۔۔ کیونکہ اپنی نادانی اور عظمت کی دانائی کی وجہ سے میرے آنکھوں سے دو آنسو نکل کر میرے چہرے کو تر کر رہے تھے۔ !!

Views: 164

Comment

You need to be a member of VU HELP to add comments!

Join VU HELP

+*✿άñίqά ғάţίмά✿* . September 1, 2016 at 5:33pm

thanks +*Asma Fatima*+ 

main na aj wohi post ki ha jo main na start main ki thi kun k kuch log yahan han jo muja samanj rahan han k main sahi ni hun and mari souch ko ghalat kaha gaya ha 

+*✿άñίqά ғάţίмά✿* . September 1, 2016 at 5:32pm

Forum

chaht,.

Started by Sadaf Tooba[BS-SE] in
General Discussion
Last reply by + ! ! ! !alone girl! ! ! ! ++ 3 hours ago. 1 Reply

Doost,........

Started by Sadaf Tooba[BS-SE] in
General Discussion
Last reply by + ! ! ! !alone girl! ! ! ! ++ 3 hours ago. 1 Reply

...* KAHAN HAI AB TUMHARI WO MOHABBAT ITNY SAALON KI ...*???

Started by + ! ! Zohaib ifftikhar ! !+ in
Urdu & English Poetry And Jokes
Last reply by + ! ! ! !alone girl! ! ! ! ++ 11 hours ago. 2 Replies

...!! ILAHI TERI MAKHLOQ KA AJB TAMASAHA DAIKHA ...!!

Started by + ! ! Zohaib ifftikhar ! !+ in
Thought Provoking/Qoutations
Last reply by Fakiya Jahangir Ahmed 13 hours ago. 1 Reply

...* ACHY LOG KABHI TOOTY NAHI HAIN ...*

Started by + ! ! Zohaib ifftikhar ! !+ in
General Discussion
13 hours ago. 0 Replies

zindagi teezi sy dhaal rhi ha

Started by + ! ! ! !alone girl! ! ! ! ++ in
General Discussion
14 hours ago. 0 Replies

wazahatein

Started by + ! ! ! !alone girl! ! ! ! ++ in
Thought Provoking/Qoutations
Last reply by + ! ! ! !alone girl! ! ! ! ++ 13 hours ago. 4 Replies

faqeeri ikhtiyr karo..........!!!

Started by + ! ! ! !alone girl! ! ! ! ++ in
Thought Provoking/Qoutations
14 hours ago. 0 Replies

samjhny ki baat hy........

Started by ummy hani in
Thought Provoking/Qoutations
Last reply by + ! ! ! !alone girl! ! ! ! ++ yesterday. 3 Replies

SPONSORED LINKS

© 2019   Created by Muhammad Anwar Tahseen.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service