۔۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بہت زیادہ موٹاپا انسان کی زندگی کو آٹھ سال تک کم کر کے کئی دہائیوں پر محیط بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔رپورٹ کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ نو عمری میں موٹاپا صحت اور درازی عمر کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے۔کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی میں تحقیق پر کام کرنے ولی ٹیم نے کہا کہ قلب کی بیماریاں اور ٹائپ ٹو ذیابیطس معذوری اور موت کا باعث بنتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر موٹاپے کے نتائج سے ’بے خبر‘ ہوتے ہیں۔لانسٹ ڈائبیٹس اینڈ اینڈوکرآنولوجی میں شائع رپورٹ میں ایک کمپوٹر ماڈل کے ذریعے صحت کے خطرات کو لیا گیا اور زندگی بھر درازی عمر پر وزن کے اثرات کا حساب لگایا گیا۔تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ 20 سے 39 سال کے درمیان صحت مند جسم رکھنے والے افراد کے مقابلے میں اسی عمر کے بہت زیادہ موٹے مردوں کی عمر 8.4 سال کم ہوئی جبکہ موٹے عورتوں کی عمر میں 6.1 سال کمی واقع ہوئی۔مردوں نے زندگی کے 18.8 سال خراب صحت کے ساتھ گزارے جبکہ موٹے عورتوں نے 19.1 سال بیمار ہو کر گزارے۔اسی طرح 50 اور 60 کی دہائی میں موٹاپے کی وجہ سے مردوں کی زندگی 3.7 سال جبکہ عورتوں کی زندگی 5.3 سال کم ہوئی۔ستر کی دہائی میں موٹے مرد اور خواتین کی زندگیوں میں ایک ایک سال کمی واقع ہوئی جبکہ انھیں پھر بھی ایک سال بیماری میں گزارنے پڑا۔پروفیسر سٹیون گرور کہتے ہیں کہ’ہمارا کمپیوٹر ماڈل یہ دکھاتا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے دل کا عارضہ، سٹروک اور ذیابیطس ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ درازی عمر کم ہو جاتی ہے۔’یہ واضح ہے کہ جتنا بندے کی عمر کم اور وزن زیادہ ہوگا اتنا ان کے صحت پر اس کا برا اثر ہوگا۔ چونکہ ان کی زندگی ابھی باقی ہوتی ہے اس لیے ان پر موٹاپے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے حملے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے

Views: 141

Discussion Forum

Cinnamon benefits (دارچینی)

Started by Muhammad Anwar Tahseen.
Last reply
by + caмe4ѕтυdιeѕ Jan 9. 1 Reply

موٹاپا زندگی کو آٹھ سال تک کم کر سکتا ہے

Started by +★"Ďεcεηt"★+.
Last reply
by shona habeel khan Jan 22, 2015. 1 Reply


4th Sem

Benifits of drinking lemon water

Started by shona habeel khan Jan 20, 2015. 0 Replies


4th Sem

Drinking Water at the correct time

Started by shona habeel khan Jan 20, 2015. 0 Replies


4th Sem

Aj ki baat

Started by shona habeel khan Dec 7, 2014. 0 Replies


4th Sem

5 Benefits of Green Vegetable Juices

Started by shona habeel khan Dec 7, 2014. 0 Replies


4th Sem

4th Sem

20 uses for apple cider vinegar

Started by shona habeel khan Dec 7, 2014. 0 Replies

10 Proven Benefits of Green Tea

Started by Muhammad Anwar Tahseen.
Last reply
by ■▐░m rani Bs BEd▐░■ Jan 28, 2015. 5 Replies

SPONSORED LINKS

© 2019   Created by Muhammad Anwar Tahseen.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service