VU Projects Video Lectures Handouts Past Papers Quizzes Assignments & GDB border= Members Free SMS Service FB Page
VU Projects Video Lectures Handouts Past Papers Quizzes Assignment,GDB Members SMS Service FB Page


ویسے اگر پہلے وقتوں میں فیس بک ایپ ہوتی یا انٹرنیٹ ہوتا 
تو آج تاریخ کچھ اس انداز سے پڑھی جاتی ۔
اکبر بادشاہ نے انارکلی کو دربار کے اس حصے میں قید کیا جہاں وائی فائی کے سگنل نہیں آتے تھے
شہزادہ سلیم کا اکاونٹ ہیک کروا کے اس کے سارے میسجز اس کی امی جان کو سب دربار والوں کے سامنے سنائے گئے ۔ 
اور بتایا جاتا کہ یہ دیکھو ملکہ عالیہ انار کلی نے شہزادے کو کہا بھی تھا کہ میری تصویر دیکھ کر ڈیلیٹ کر دینا مگر اس نے نہیں کی ۔

ہیر کو سیلفی لیتے قیدو نے دیکھ لیا 
اور اسی وقت اس کے گھر جا کر سب کو شور مچا کر بتایا کہ دیکھو اس کی حرکتیں کھیتوں کے پیچھے کھڑی ہو کر منہ وینگے چیبے کر کے سیلفیاں لے رہی تھی ۔رانجھے کو بلا کر اس کے موبائل کا پیٹرن پوچھا جائے ابھی پتہ چل جائے گا یہ سلسلہ کب سے جاری ہے

سسی سے سوال پوچھے جاتے کہ مٹی کے گھڑے میں موٹی پن والا چارجر کیوں چھپایا تھا ۔ 
کیوں کہ سارے گاؤں والوں کے پاس نئے موبائل ہیں سوائے پنوں کے ____ بس اس کے پاس ہی نوکیا 3310 ہے۔۔۔۔!!!

Views: 32

SPONSORED LINKS

© 2018   Created by Muhammad Anwar Tahseen.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service