VU Projects Video Lectures Handouts Past Papers Quizzes Assignments & GDB border= Members Free SMS Service FB Page
VU Projects Video Lectures Handouts Past Papers Quizzes Assignment,GDB Members SMS Service FB Page

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹائی ٹینک بحری جہاز

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹائی ٹینک بحری جہاز جو کہ 1912ء میں 14 اور 15 اپریل کی درمیانی شب کو سمندر میں ڈوب گیا تھا (آج 104 سال ہوگئے) اس کے متعلق اس جہاز کے مالک نے کیا دعویٰ کیا تھا۔؟
یہ ایک مشہور برطانوی مسافر بحری جہاز تھا جواپنے پہلے ہی سفر کے دوران ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھااس حادثے میں ہلاک ہونے والے٭1512 ٭افراد شامل تھے۔ٹائٹینک نے امریکی شہر نیویارک کے لیے اپنے سفر کا آغاز برطانوی شہر ساؤتھمپن سے 10 اپریل1912ءکو کیا تھا اور یہ شمالی بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا۔اسکا ملبہ اب بھی سمندر میں3800میٹر گہرائی میں موجود ہے۔ اپنے سفر کے آغاز کے چوتھے اور پانچویں روز کی درمیانی شب اس میں سوار 1512 مسافروں کی زندگی کا چراغ اس وقت گُل ہوگیا جب یہ سمندر کا بادشاہ برف کے گالے سے ٹکرا کر دوٹکڑے ہوگیا۔ لائف بوٹس کے ذریعے ٹائی ٹینک کے صرف 724 مسافرزندہ بچ پائے۔ چونکہ اس کے متعلق یہ ہی مشہور تھا کہ یہ کبھی نہیں ڈوبے گا ۔ اس لئے اس پر زندگی بچانے والی کشتیاں بہت کم رکھی گئی تھیں۔ اگر لائف بوٹس زیادہ ہوتی تو سارے لوگ بچ سکتے تھے۔ کیونکہ اس جہاز کو ٹکر کے بعد ڈوبنے میں تقریبا 2 گھنٹے 40 منٹ لگے تھے۔
کہا جاتا ہے مرنے والوں کی تعداد 1512 سےبھی کافی زیادہ تھی کیونکہ جن لوگوں کی جہاز کے عملے سے جان پہچان تھی۔ان میں سےبھی بہت سے لوگ ٹکٹ کے بغیر اس پر سوار ہو گئے تھے جن کا کوئی ریکارڈہی موجود نہیں۔
بچنے والوں میں سےکمپنی کا مالک "اسمے "بھی شامل تھا جو خواتین اور بچوں کوڈوبتے جہازکو چھوڑ کر ایک کشتی کے ذریعے نکل گیا۔ اس خود غرضی پر وہ پوری زندگی نفرت کا نشانہ بنا رہا ۔اسے ” ٹائی ٹینک کا بزدل ترین شخص کہا جاتا تھا۔“اس کا نام ”Brute Ismy“ تھا۔" اسمے "اکتوبر 1937ءکو گوشہ تنہائی میں چل بسا۔ دوسری طرف جہاز کا پائلٹ ایڈورڈ جان سمتھ بیشترعملے کے ساتھ خواتین اور بچوں کو بچانے کی کوشش میں خود ڈوب کر انسانیت پر احسان کر گیا۔وہ آخری آدمی تھا جس نے جہاز سے چھلانگ لگائی تھی ۔اس کے بارے میں لائف بوٹ کے چلانے والے نے بتایا تھا کہ ایک آدمی آخری کشتی کی طرف تیرتے ہوئے ہوئے لپکا تو ایک مسافر نے کہا ”یہ پہلے ہی اوور لوڈہے“ اس پرتیراک پیچھے ہٹ گیا اور کہا 
"All right boys. Good luck and God bless you"
یہ جہاز کا پائلٹ 62 سالہ ایڈورڈجان سمتھ تھا۔دوسروں پر اپنی جاں نچھاور کرنے کے عظیم جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے اس کا مجسمہ سٹیفورڈ میں نصب کیا گیا ہے۔
اس جہاز کے بارے میں اس کی تیاری مکمل ہونے پراخبار میں آرٹیکل چھپا تھا۔کہ کبھی نہ ڈوبنے والا بحری جہاز تیا ر ہوگیا ہے۔
اور اس کے مالک نے تو یہ دعویٰ کردیا تھا ”اسے طوفانِ نوح توکیا ،خدا بھی نہیں ڈبوسکتا“ (نعوذباللہ) یہ وہ دعویٰ تھا۔
جو لنگر اٹھانے کے موقع پر اسکے مالک "بروٹے اسمے" نے کیا تھا۔ اس نے ٹائی ٹینک کو جدید ، خوبصورت، آرام دہ،پرتعیش اور مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ۔ 
خدا کا نام لے کر سمندر میں کشتی ڈال دی جائے تو وہ منہ زور موجوں سے بچ کر نکل سکتی ہے لیکن تکبر سے سمندر میں اتاراجانے والادیو ہیکل جہاز بھی ممکن ہے کنارے نہ لگ سکے۔ یہی کچھ ٹائی ٹینک کے ساتھ ہوا 
ٹائی ٹینک نے اپنی تخلیق کے بعد محض چار دن کا سفر ہی کیا اور قیامت تک کے لئے غرور کرنے والوں کے لئے عبرت کی نشانی بن گیا

Image may contain: one or more people, people sitting, ocean, sky, outdoor and water

Views: 63

Comment

You need to be a member of VU HELP to add comments!

Join VU HELP

Comment by +" Heaven Scent "+ on January 7, 2017 at 2:10pm

sai kha samra

Comment by Cute S@mra on January 7, 2017 at 1:37pm

Awesome HS ..... 

Gror Krne walo ka yhi anjam hta ha 

SPONSORED LINKS

© 2017   Created by Muhammad Anwar Tahseen.   Powered by

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service